آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین کا عالمی FIDE شطرنج کپ جیتنے پر بھارت کی کھلاڑی دِویا دیشمکھ کی ستائش کی گئی اور انہیں مبارکباد دی گئی۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ دِویا دیشمکھ نے ٹورنامنٹ میں بھارت کا سَر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دِویا نے اتنی کم عمر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اُن کا کامیابی کا سفر نوجوان نسل کیلئے باعثِ فیضان ہوگا۔
لوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا نے دِویا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اُن کی کامیابی سے خوشی سے سرشار ہے۔
Site Admin | July 29, 2025 3:12 PM
آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین کا عالمی FIDE شطرنج کپ جیتنے پر بھارت کی کھلاڑی دِویا دیشمکھ کی ستائش کی گئی اور انہیں مبارکباد دی گئی