May 11, 2025 5:11 PM

printer

آج ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

        آج ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ بھارت نے 1998 میں آج ہی کے دن، راجستھان میں پوکھرن کے مقام پر نیوکلیائی بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس دن کو ملک کی ترقی میں ٹیکنالوجی کے اہم رول کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یہ دن بھارت کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سائنس دانوں، انجینئروں اور اختراع کاروں کے تعاون کی یاد میں منایاجاتا ہے اور اسی دن بھارت میں بنایا گیا پہلا طیارہ “Hansa 3” بھی لانچ کیا گیا تھا۔ یہ دن عالمی سطح پر چھٹے نیوکلیائی ٹیسٹ کی بھی یاد دلاتا ہے، جس سے عالمی سطح پر بھارت کے مقام کی عکاسی ہوتی ہے۔

        وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ٹکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر، بھارت، اُن سائنسدانوں، انجنیئروں اور تکنیکی ماہروں کو سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے ملک کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی غرض سے، نئی ٹکنالوجیز تیار کرنے میں گرا ں قدر کردار ادا کیا ہے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔