ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آج ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ سال 1998 میں اسی دن، بھارت نے راجستھان کے پوکھرن میں نیوکلیائی بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آج ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ سال 1998 میں اسی دن، بھارت نے راجستھان کے پوکھرن میں نیوکلیائی بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس دن کو ملک کی ترقی میں ٹیکنالوجی کے اہم رول کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یہ دن بھارت کی ٹیکنالوجیکل مہارت میں سائنس دانوں، انجینئروں اور اختراع کاروں کے تعاون کی یادگار ہے اور اسی دن بھارت میں بنایا گیا پہلا طیارہ “Hansa 3” بھی لانچ کیا گیا تھا۔ یہ دن عالمی سطح پر چھٹے نیوکلیائی ٹیسٹ کی بھی یاد دلاتا ہے، جو عالمی سطح پر بھارت کے مقام کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے قومی دن کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں ٹیکنالوجی کے رول کو اُجاگر کرنا اور نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے تئیں دلچسپی میں بیداری لانا ہے۔×