ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 23, 2024 11:10 PM

printer

آج وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں ملک کے نوجوانوں کو تقریباََ دس لاکھ سرکاری نوکریاں مہیا کی گئی ہیں۔

آج وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں ملک کے نوجوانوں کو تقریباََ دس لاکھ سرکاری نوکریاں مہیا کی گئی ہیں۔ جناب مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 71 ہزار سے زیادہ نئے تقرر کردہ افراد کو تقرر نامے تقسیم کئے۔

جناب مودی نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ملک کی پالیسیوں اور فیصلوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے پر عہد بستہ ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ حکومت نے میک ان انڈیا، آتم نربھر بھارت ابھیان، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا  جیسی متعدد اسکیموں کا آغاز کیا ہے اور ہر ایک اسکیم میں نوجوانوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔X