January 23, 2026 3:50 PM

printer

آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کا 129واں یوم پیدائش ہے۔ یہ دن ”پراکرم دِوَس“ کے طور پر منایا جارہا ہے

آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کا 129واں یوم پیدائش ہے۔ یہ دن ”پراکرم دِوَس“ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ مغربی بنگال کے عوام تاریخی شخصیت کے حامل مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کو پورے احترام اور عقیدت کے ساتھ یاد کررہے ہیں۔ اِس موقع پر ریاست میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آج شام کولکاتا میں وکٹوریہ میموریل کے سامنے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن شرکت کریں گے۔ گورنر سی وی آنند بوس بھی اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس اور جدوجہد آزادی کے ضمن میں ایک لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس سے پہلے فوجی بینڈ اپنی کارکردگی اور ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتاجی کو اُن کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔×