آج نوراتروں کا پہلا دن ہے۔ اترپردیش میں، عقیدتمندوں کا مندروں میں اجتماع ہے۔
پوری ریاست میں عقیدتمند دیوی منتروں کا جاپ کر رہے ہیں اور دیوی دُرگا، اپنے شَیل پُتری روپ میں اُنہیں آشیرواد دے رہی ہیں۔ لوگ ورت رکھ رہے ہیں اور دیوی کے مختلف مندروں میں پوجا ارچنا کر رہے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں میں کلش ستھاپنا بھی کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی آج گورکھناتھ مندر میں کلش ستھاپنا کریں گے۔ عقیدتمند، بڑی تعداد میں، طاقت کی دیوی کی پوجا کے لیے، وِندھیاچل اور دیوی پٹن مندروں کے شکتی پِیٹھوں پر پہنچ رہے ہیں۔ 9 دن کی اِن تقریبات کے لیے اِن شکتی پِیٹھوں پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔