December 9, 2025 2:37 PM

printer

آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں، NDA کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی

آج نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں، NDA کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

میٹنگ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، BJP صدر جے پی نڈا، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو، وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، JDU کے ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا، راشٹریہ لوک مورچہ کے سربراہ اوپیندر کُشواہا، NCP کے ممبر پارلیمنٹ پرفُل پٹیل اور NDA کے دیگر ارکانِ پارلیمنٹ موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران وزیرِ اعظم مودی کو بہار اسمبلی انتخابات میں، اتحاد کی کامیابی پر NDA کے ارکانِ پارلیمنٹ نے مبارکباد دی۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے دوران NDA کے سبھی رہنماؤں نے، بہار اسمبلی میں NDA کی کامیابی پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے NDA رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے مزید تیز رفتاری سے کام کریں۔ جناب رجیجو نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے سبھی شعبوں میں اصلاحات پر زور دیا ہے تاکہ عوام کی زندگی میں مزید سہولت پیدا ہو اور اس بات کی یقین دہانی ہو کہ انہیں کسی طرح کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔