آج نئی دلّی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چین کے وزیر خارجہ Wang Yiکے درمیان سرحدی سوال پر بات چیت کا 24واں دور ہوا۔ میٹنگ کے بعد جناب ڈوبھال نے کہا کہ گذشتہ 9 مہینوں کے دوران سرحد پر حالات بہتر ہوئے ہیں اور بدستور پُرسکون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اپنے اپنے رہنماؤں کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے گذشتہ اکتوبر میں Kazan میں ملاقات کے دوران تعلقات کیلئے نئی سمت طے کی تھی۔
SB – 1400 – Ajit Doval
چین کے وزیرِ خارجہ Wang Yi نے کہا کہ گذشتہ کچھ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان آنے والی کچھ رکاوٹیں فریقین کے عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ x