آج نئی دلّی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تنظیمی انتخاب کی جائزہ میٹنگ اِس کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈّا نے میٹنگ کے ایک جلسے سے خطاب کیا۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، قومی جنرل سکریٹریز، سبھی ریاستی صدور، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹریز اور تنظیم کے انتخاب کے انچارج اور ساتھی انچارج نے میٹنگ میں شرکت کی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اِس جائزہ میٹنگ میں، منڈل، ضلع اور ریاست کے عہدیداروں کے انتخاب پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پارٹی کا مقصد اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک 50 فیصد ریاستوں میں منڈل، ضلعے اور ریاستی عہدوں کیلئے چناؤ مکمل کرلیا جائے۔
Site Admin | December 29, 2024 9:40 PM
آج نئی دلّی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تنظیمی انتخاب کی جائزہ میٹنگ اِس کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی