ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 3:59 PM

printer

آج میڈیٹیشن یعنی دھیان کا پہلا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

آج Maditation یعنی دھیان کا پہلا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ صحت، سلامتی، سکون اور ذہن سازی اور ذہنی بیداری کے فروغ کیلئے یہ ایک عالمی پہل ہے۔ اِس دن عالمی اہمیت کے حامل معاصر چیلنجوں بشمول دباؤ، تشدد اور سماجی اختلافات سے نمٹنے کے طریقہئ کار کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھارت  کے تعاون کے ساتھ اتفاقِ رائے سے 21 دسمبر کو Maditation کا عالمی دن منانے سے متعلق ایک قرار داد پاس کی ہے۔  یہ تاریخی تقریب اس قدیم طرز عمل کے سالانہ عالمی جشن کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے، جو جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔

اس تقریب کو منانے کیلئے اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن نے آج نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں روحانی پیشوا گرو دیو سری سری روی شنکر کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے صدر اور Cameroon  کے سابق وزیر اعظم Philemon Yang اور آپریشنل سپورٹ کے اَنڈر سکریٹری جنرل Atul Khare نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔