December 11, 2025 9:42 AM | BSF RK Wadhwa

printer

آج مہاویر چکر ایوارڈ حاصل کرنے والے BSF کے اسسٹنٹ Commandant رام کرشن وادھوا اور اُن کے آٹھ کامریڈس کی دلیری اور اُن کی عظیم قربانی کیلئے خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

آج مہاویر چکر ایوارڈ حاصل کرنے والے BSF کے اسسٹنٹ Commandant رام کرشن وادھوا اور اُن کے آٹھ کامریڈس کی دلیری اور اُن کی عظیم قربانی کیلئے خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ 1971 کی جنگ کے دوران اُن کی بہادری اور دلیری کی بدولت پنجاب میں فیروزپور کے Mandot سیکٹر میں Raja Mohatam چوکی کو دشمن سے چھین لیا گیا تھا۔ آٹھ میں سے دو کامریڈس کو سینا میڈل، جبکہ دیگر کو شجاعت کے میڈل سے بعد از مرگ سرفراز کیا گیا تھا۔

BSF یہ دن Raja Mohatam ڈے کے طور پر مناتی ہے۔ 1971 کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے BSF کے سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے Raja Mohatam سرحدی چوکی پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمانڈینٹ آر کے وادھوا نے 1963 سے 1967 تک بھارتی فوج کی آرٹیلری ریجیمنٹ میں اپنی خدمات انجام دیں اور 1968 میں انہوں نے سرحدی سکیورٹی فورس، BSF میں شمولیت اختیار کی۔ 3 دسمبر 1971 کو Raja Mohatam چوکی پر دشمن کا قبضہ ہوگیا تھا۔ 5 دسمبر کو اسسٹنٹ کمانڈینٹ وادھوا کو، جو کہ کمپنی کمانڈر تھے، چوکی پر دوبارہ قبضے کی ذمہ داری دی گئی۔ وقت اور وسائل کی کمی کے باوجود بہادر افسر نے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور 6 اور 7 دسمبر 1971 کی درمیانی شب کو حملہ کردیا۔ 3 گھنٹے کی شدید لڑائی کے بعد، 7 دسمبر کو پاکستانی فوجیوں سے چوکی دوبارہ حاصل کرلی۔ بعد میں، دشمن کی جوابی کارروائی کے دوران، 11 دسمبر کو اسسٹنٹ کمانڈینٹ وادھوا چوکی کا دفاع کرتے ہوئے شہادت حاصل کی۔

اُن کی بہادری اور عظیم قربانی کے اعتراف میں بھارتی حکومت نے انہیں بعد ازمرگ مہاویر چکر سے نوازا۔ اُن کے 2 ساتھیوں، سب انسپیکٹر اقبال سنگھ اور کانسٹیبل رام سنگھ، کو بھی اُن کی غیر معمولی شجاعت اور فرائض کے تئیں اُن کی لگن کیلئے، سینا میڈل سے نوازا گیا۔

قوم انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو سلام کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔