April 10, 2025 2:36 PM

printer

آج مہاویر جینتی پورے ملک میں روحانی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

24ویں اور آخری جین تیر تھَنکر بھگوان مہاویر کا یومِ پیدائش مہاویر جینتی آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ جین برادری کے لوگوں کیلئے سب سے پوِتر دنوں میں سے ایک ہے۔ بھگوان مہاویر کے پیروکار پوجا اَرچنا کرکے، پرساد چڑھاکر اور رتھ جلوسوں میں حصہ لے کر یہ تہوار مناتے ہیں۔بہار میں جین برادری کے لوگ نالندہ، ویشالی اور جموئی ضلعے میں کئی مقامات پر مہاویر جینتی منا رہے ہیں۔ ویشالی ضلعے میں Kundalpur کے مقام پر شوبھا یاترا، Mastakabhishek کی رسوم اور بھگتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، جو بھگوان مہاویر کی جائے پیدائش ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر لوگوں، خاص طور پر جین برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں Navkar Mahamantra دِوس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جین برادری کے لوگ صدیوں سے سادگی، ضبط و تحمل اور پائیداری کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔