آج مہاراشٹر اور گجرات کا یومِ تاسیس منایا جارہا ہے۔ اِس موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِن دونوں ریاستوں کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدرِ جمہوریہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین کے طور پر مہاراشٹر کی ستائش کی ہے، جو حب الوطنی اور اپنی دِلیری کیلئے جانے جاتے ہیں۔ محترمہ دروپدی مرمو نے گجرات کو مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کا وطن قرار دیا اور عالمی سطح پر بھارت کی شہرت کے تئیں ریاست کے لوگوں کی خدمات، اُن کی صلاحیت اور لگن کیلئے، اُن کی ستائش کی۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر گجرات کی لگاتار ترقی کیلئے پرارتھنا کی اور سماجی اصلاحات، شاندار ثقافت اور معاشی ترقی کی مہاراشٹر کی وراثت کو سراہا۔ اِدھر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر گجرات کی ثقافت، کاروباری صلاحیت اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے مہاراشٹر کو ملک کی ترقی اور روایات کا ایک ستون قرار دے کر ریاست کی شاندار تاریخ اور دِلیری کو سراہا۔x