ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آج منشیات کے استعمال اور اسکے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے

آج منشیات کے استعمال اور اسکے غیر قانونی کاروبار کے خلاف بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر آج   نئی دلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ایک اہم تقریب منعقد ہوگی۔

بین الاقوامی معاشرے کو منشیات کے استعمال سے نجات دلانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تعاون اور کارروائی کو مستحکم کرنے کے لیے یہ دن منایا جا رہا ہے۔ بھارت میں اس کی تقریبات کے حصے کے طور پر ایک اہم تقریب نئی دلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہوگی جس میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت بی۔ایل۔ورما مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

ایک پیغام میں وزیراعظم نریندر مودی نے 12 جون سے لے کر آج تک نشہ مُکت بھارت پکھواڑا منانے کے لیے منشیات کی روک تھام کرنے والے بیورو NCB کی بھی تعریف کی ہے۔

جون 2025 تک نشہ بھارت ابھیان سرگرمیوں کے ذریعے 15کروڑ 78 لاکھ لوگوں میں نشہ چھوڑنے کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔ اِن لوگوں میں تین کروڑ31 لاکھ خواتین اور پانچ کروڑ 26 لاکھ نوجوان بھی شامل ہیں۔ 4لاکھ 31 ہزار سے زیادہ تعلیمی اداروں نے منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے پروگراموں میں شرکت کی۔ اِس کے علاوہ 20 ہزار سے زیادہ تربیت یافتہ رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ بنیادی سطح پر منشیات کے خلاف مہم کی کوششوں میں حصہ لے سکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں