ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آج ملک گیر وِکست کرشی سنکلپ ابھیان کا اختتام ہونے کے موقع پر گجرات کے تاریخی مقام Bardoli میں کسانوں کی کانفرنس ہونے والی ہے۔

آج ملک گیر وِکست کرشی سنکلپ ابھیان کا اختتام ہونے کے موقع پر گجرات کے تاریخی مقام Bardoli میں کسانوں کی کانفرنس ہونے والی ہے۔ زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اس میں شرکت کریں گے۔

زراعت کو خود کفیل بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کے ساتھ 29 مئی کو یہ مہم شروع ہوئی تھی۔ خطّے میں زرعی ترقی کو بڑھاوا دینے کی خاطر آج کئی نئے اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Aparna Khunt

وزیراعلیٰ بھوپیندرپٹیل اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج کئی سنٹرز آف ایکسی لینس کا ورچول طریقے سے افتتاح کریں گے۔ ان میں پوربندر میں باغبانی کی فصلوں اور Petlad میں کیلوں اور سبزیوں کیلئے مراکز اور کَچھ میں ایک بنیادی پروسیسنگ مرکز شامل ہے۔ وہ ریاست میں 25ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش والے فصلوں کے 14 اسٹوریج گوداموں کو بھی ورچول طریقے سے وقف کریں گے۔ پروگرام کے دوران بارڈولی میں گنے کیلئے سنٹرآف ایکسی لینس قائم کرنے کی غرض سے سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔

وکست کرشی سنکلپ ابھیان گجرات کے 31ضلعوں میں دوہزار 250 گاؤں کلسٹرز کا احاطہ کرتا ہے اور جدید زرعی ٹکنالوجی اور Micronutrients کے مناسب استعمال کو سمجھنے میں کسانوں کی مدد کی ہے۔

 یہ پہل زرعی ترقی کو فروغ دے کر ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“ کیے قومی ہدف کے حصول میں معاون ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں