October 22, 2025 9:26 AM | Govardhan Puja

printer

آج ملک کے مختلف حصوں میں گووردھن پوجا کا تہوار منایا جا رہا ہے۔

آج ملک کے مختلف حصوں میں گووردھن پوجا کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اِس موقعے پر اترپردیش میں خاص طور پر متھورا اور وِرنداون علاقوں میں پوجا ارچنا کی جا رہی ہے۔ یہاں بھگوان کرشن کے عقیدتمند بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی سیاح، مقامی لوگ اور ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدتمند، متھورا اور وِرنداون کے مختلف مندروں میں بھگوان کرشن کی پوجا کر رہے ہیں۔ یہ لوگ مقدس گووردھن کی Parikrama کر رہے ہیں۔ ”دان گھاٹی Mukut Mukharvind“ اور ”جاتی پورا Mukharvind“ جیسے گووردھن کے اہم مندروں میں، دوپہر تقریباً 12 بجے، دودھ سے ابھیشیک کیا جائے گا۔ عقیدتمند، بھگوان کو 56 بھوگ لگا رہے ہیں اور کھانے کا پہاڑ بنا رہے ہیں، جسے Annakoot کہا جاتا ہے۔ لوگ اِس موقعے پر اپنی گایوں کو سجا رہے ہیں اور اُن کی پوجا کر رہے ہیں۔ اِس موقعے پر گایوں کو، گُڑ اور چاول پیش کیے جاتے ہیں۔ ریاست کے بُندیل کھنڈ علاقے میں آج، مشہور لٹھ مار دیوالی منائی جائے گی۔

اِس خطّے میں قدیم روایت ہے کہ یہاں گووردھن پوجا کی تقریبات، مور کے پروں سے منائی جاتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔