آج ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ ہنومان جینتی منائی جا رہی ہے۔ یہ دن بھگوان ہنومان کے یوم پیدائش کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قومی راجدھانی میں صبح سے ہی عقیدتمند بڑی تعداد میں ہنومان مندروں میں پوجا ارچنا کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ نئی دلی کے پراچین ہنومان مندر میں لوگوں کا زبردست ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔
اترپردیش میں لوگ مختلف مقامات پر ہنومان مندروں میں پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر میں لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔x