April 12, 2025 2:41 PM

printer

آج ملک کے مختلف حصوں میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ہنومان جینتی منائی جارہی ہے

آج ملک کے مختلف حصوں میں ہنومان جینتی پورے مذہبی اور جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ یہ دن بھگوان ہنومان کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قومی راجدھانی میں عقیدت مند صبح سے ہی ہنومان مندروں میں پوجا ارچنا کررہے ہیں۔ نئی دلّی کے کناٹ پلیس علاقے میں واقع پراچین ہنومان مندر میں عقیدتمندوں کی بھاری بھیڑ ہے۔ اس موقع پر مندروں میں ہنومان چالیسا، سندر کانڈ اور اکھنڈ رامائن کا پاٹھ کیا جارہا ہے۔اترپردیش میں، ریاست بھر کے تمام ہنومان مندروں میں عقیدت مند بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر میں لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ مختلف مقامات پر بھنڈارا بھوج کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔اترپردیش میں بڑی تعداد میں عقیدتمند ہنومان جینتی کے موقع پر ہنومان مندروں میں پوجا اَرچنا کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر میں عقیدتمندوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ وہ منتروں کا جاب کررہے ہیں اور ہنومان جی کا آشیرواد لے رہے ہیں۔ بہت سے عقیدتمندوں نے سریو ندی میں مقدس اشنان کیا اور رام مندر بھی درشن کیلئے گئے۔ اُدھر وارانسی میں Sankat Mochan Hanuman مندر میں پوجا اور درشنوں کیلئے لوگ کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ عقیدتمند ہنومان جی کا آشیرواد لے رہے ہیں اور سُندر کانڈ اور ہنومان چالیسا پڑھ رہے ہیں۔ ایودھیا اور وارانسی میں عقیدتمندوں کی خوش اسلوبی سے درشنوں کیلئے سکیورٹی کا وسیع بندوبست کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو ہنومان جینتی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ سنکٹ موچن بھگوان ہنومان کے آشیرواد سے ملک کے سبھی لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔