ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2025 9:37 AM | Hindi Diwas Shah

printer

آج ملک بھر میں ہندی دیوس منایا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ گاندھی نگر میں پانچویں اکھِل بھارتیہ راج بھاشا سمّیلن کا افتتاح کریں گے۔

آج ملک بھر میں Hindi Diwas منایا جا رہا ہے۔ 1949 میں آج ہی کے دن آئین ساز اسمبلی نے دیوناگری رسم الخط میں لکھی جانے والی ہندی زبان کو ملک کی قومی زبان کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ آج ہندی زبان دنیا میں بڑے پیمانے پر بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے اور یہ 520 ملین سے زیادہ لوگوں کی پہلی زبان ہے۔

اس موقع پر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج گجرات میں گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں پانچویں اکھل بھارتیہ   راج بھاشا سمیلن کا افتتاح کریں گے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کے سات ہزار سے زیادہ افسران اس دو روزہ سملین میں حصہ لیں گے۔ آپریشن سندور پر ایک خصوصی سیشن سمیت اس سمیلن کے دوران مختلف اجلاس ہوں گے۔ سرکاری زبانوں کے محکمے کی سکریٹری Anshuli Arya نے کہا کہ اس دو روزہ سمیلن کا مقصد ہندی اور دیگر بھارتی زبانوں کے درمیان ہم آہنگی اور انضمام کو بڑھانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سمیلن کے دوران بھارتی نامی کثیر لسانی ترجمہ کے لیے آلے سمیت مختلف اقدامات کا آغاز بھی کیا جائے گا۔