آج ملک بھر میں کسانوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن، ملک کی ترقی اور فروغ میں، کسانوں کے تعاون کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ کسان دِوَس، سابق وزیر اعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے یومِ پیدائش پر زرعی سیکٹر اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں، اُن کے گرانقدر تعاون کا اعتراف کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔
کسانوں کے اہم رول کا اعتراف کرتے ہوئے، حکومت نے، اُن کو مالی سکیورٹی، فصل سے متعلق خطرات کو کم کرنے اور طویل مدتی سماجی سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ اِن اقدامات میں، پردھان منتری کسان سمّان نِدھی، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا شامل ہیں۔
نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ x