آج ملک بھر میں ووٹروں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ یہ بے حد فخر کی بات ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی، گوناگونیت کی حامل، سبھی کی شمولیت والی اور حساس جمہوریت ہے۔ آج نئی دلی میں ووٹروں کے 15 ویں قومی دن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت مادرِ جمہوریت ہے اور ملک میں جمہوری عمل قدیم زمانے سے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت جدید دنیا کیلئے ایک منفرد مثال ہے۔
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے پُر امن طریقے سے اور شفاف انداز میں انتخابات کرانے کیلئے انتخابی کمیشن کی کوششوں کی ستائش کی۔
اعلیٰ چناؤ کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ بھارت میں اب ووٹروں کی تعداد 99 کروڑ سے زیادہ ہے اور ملک جلد ہی ایک ارب سے زیادہ ووٹروں کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔
اِس پروگرام کے دوران صدر جمہوریہ مرمو نے خوش اسلوبی سے انتخابات کرانے کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی کوششوں کیلئے ریاستی اور ضلعی عہدیداروں کو انتخابی طریقہئ کار سے متعلق بہترین ایورڈز عطا کئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ووٹروں کے قومی دن کے موقعے پر عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ یہ دن بھارت کی درخشاں جمہوریت اور ہر شہری کو ووٹ کا حق فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کا جشن منانے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ملک کے مستقبل کو تشکیل دینے میں عوام کی شراکتداری کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اِس سلسلے میں غیر معمولی کوششوں کیلئے انتخابی کمیشن کی بھی تعریف کی۔ جناب مودی نے اپنے ”من کی بات“ پروگرام کا ایک کلپ بھی مشترک کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے آئین سازوں نے آئین میں عوام کی ساجھیداری کو بڑی اہمیت دی ہے۔
انہوں نے بھارت کو مادرِ جمہوریت قرار دیا اور کہا کہ ملک کی جمہوریت پچھلی دہائیوں میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔
ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ Neiphiu Rio نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی عمل میں وسیع پیمانے پر موثر شراکتداری کیلئے خود کو از سر نو وقف کریں۔ ووٹروں کے قومی دن کے موقع پر عوام نے جناب ریو نے کہا کہ ووٹنگ صرف ایک حق نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری جمہوریت کی طاقت کا جشن مناتا ہے اور ملک کے مستقبل کو تشکیل دینے کے ہمارے عزم کو بیاں کرتا ہے۔