ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 28, 2025 9:48 AM | NATIONAL SCIENCE DAY

printer

آج ملک بھر میں سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ سائنس کا قومی دن ہر سال 28 فروری کو نامور ماہرطبعیات سَرسی وی رَمن کی جانب سے ”رَمن ایفکٹ“ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

آج ملک بھر میں سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ سائنس کا قومی دن ہر سال 28 فروری کو نامور ماہرطبعیات سَرسی وی رَمن کی جانب سے ”رَمن ایفکٹ“ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ سَر رمن کو سال 1930 میں، اُن کی اس کھوج کیلئے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ سائنس کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سائنسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج سائنس کے قومی دن 2025 کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                                       V-C Bhanu

اِس سال کے سائنس کے قومی دن کا موضوع ہے: ’وکست بھارت میں سائنس اور اختراع کی عالمی قیادت کیلئے بھارتی نوجوانوں کو بااختیار بنانا‘۔ اس دن کا مقصد سائنس اور اس کے استعمال کی اہمیت کے پیغام کو عوام تک پہنچانا ہے۔ اس کا مقصد بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے سائنس کے شعبے میں کی گئی کاوِشوں، حصولیابیوں اور سرگرمیوں کا مظاہرہ کرنا بھی ہے۔ ساتھ ہی سائنس کی ترقی کیلئے نئی ٹیکنالوجیوں کے استعمال کا بھی اس دن مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ مستقبل کے اپنے نظریئے کے تحت، حکومت اِنسپائر-مانَک اسکیم کا دائرہ 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلباء تک وسیع کرے گی، تاکہ تعلیم کے اِس اہم مرحلے میں زیادہ سے زیادہ نوجوان ذہن سائنسی اختراع کا حصہ بنیں۔ اِس پہل کے ذریعہ ملک کی سائنسی افرادی قوت اور تحقیق اور ترویج کی عالمی قیادت کو تقویت ملنے کی امید ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔