ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 9, 2025 9:45 AM | Raksha Bandhan

printer

آج ملک بھر میں رکشا بندھن کا تہوار منایا جا رہا ہے۔

بہن اور بھائیوں کے بیچ خصوصی رشتے کا تہوار، رکشا بندھن آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر رنگین راکھی باندھتی ہیں اور اُن کی خوشحالی، صحت اور بہتری کی دعا کرتی ہیں۔ بدلے میں بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت اور مدد کا عہد کرتے ہیں اور بہنوں کو تحفے دیتے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے رکشا بندھن کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ رکشا بندھن کا مقدس تہوار، بہنوں اور بھائیوں کے درمیان منفرد رشتے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار سماج میں رواداری اور اتحاد کے جذبے کو پروان چڑھاتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ یہ تہوار، بھارت کے گوناگوں ثقافتی ورثے اور اخلاقی اقدار کو برقرار رکھنے کا موقع بھی ہے۔

اس کے علاوہ رکشا بندھن کا تہوار، خواتین کے حقوق کا تحفظ اور اُن کے احترام کے تئیں ہر کسی کے عزم کو تقویت بھی دیتا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں