January 24, 2026 2:47 PM

printer

آج ملک بھر میں بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔

آج ملک بھر میں بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد اُن کے حقوق، تعلیم، صحت، تغذیہ بخش خوراک اور اُن کی فلاح و بہبود کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ ہر سال یہ دن 24 جنوری کو منایا جاتا ہے اور اِس کا مقصد لڑکیوں اور لڑکوں میں بھید بھاؤ ختم کرنا اور مساوی موقعوں کو فروغ دینا ہے۔

اِس موقع پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ لڑکیاں محض ایک ذمہ داری نہیں ہیں، بلکہ یہ ملک کی تعمیر میں اصل طاقت اور بے پناہ قوت کی نمائندگی کرتی ہیں، کیونکہ خواتین ملک کی ترقی کی قیادت کررہی ہیں۔ جناب شاہ نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ رانی لکشمی بائی، رانیVelu Nachiyar، Mula Gabharu اور Pritilata Waddedar کی تحریک دینے والی مثالوں نے ہر بھارتی کے دل کو فخر سے بھر دیا ہے۔×