November 5, 2025 9:40 AM | Punab Guru Purab

printer

آج ملک اور بیرونِ ملک، گرونانک جینتی یا گُرپورب منائی جا رہی ہے۔

سِکھ مذہب کے بانی شری گرو نانک دیو جی کا 556 واں یومِ پیدائش، پرکاش گُر پُورب آج ملک اور  بیرونِ ملک میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ گرو نانک دیو جی کا جنم سال 1469 میں کارتِک مہینے میں مہتہ کالُو اور ماتا تِرپتی کے گھر لاہور میں رائے بھوئی کی تَل ونڈی میں ہوا تھا، جسے اب ننکانہ صاحب کہا جاتا ہے۔ شری گرو نانک دیو جی کی تعلیمات اُس وقت کے سماجی مسائل جیسے ذات پات کے نظام کے خلاف تھیں، جن میں سبھی انسانوں کو مساوی قرار دیا گیا تھا۔

گرو نانک جینتی کے موقعے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ موقعہ سبھی کو گرو نانک دیو جی کی تعلیمات اور اُن کے نظریات کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے اور بہتر معاشرے کی تعمیر میں رہنمائی کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ گرو نانک جی کا پیغام یہ سکھاتا ہے کہ صداقت، انصاف اور بھائی چارے پر مبنی زندگی گزارنا ہی کامیابی کا اصل پیمانہ ہے۔ صدر جمہوریہ نے سبھی سے اپنی زندگی میں گرو نانک دیو جی کے نظریات کو اپنانے اور پُر امن اور خوشحال ملک کی تعمیر کے لیے اُن کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی اپیل کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔