آج صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آسام میں 5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اِس زلزلے کا مرکز 50 کلو میٹر کی گہرائی میں آسام کے Morigaon ضلعے کے نزدیک تھا۔
زلزلے کے جھٹکے Morigan اور آس پاس کے اضلاع سمیت مرکزی آسام میں محسوس کیے گئے، جس سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ حالانکہ، اس تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی فوری رپورٹ نہیں ہے۔
پڑوسی ملکوں بھوٹان، نیپال اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹے محسوس کیے گئے۔×