February 25, 2025 10:44 AM

printer

آج صبح گوہاٹی میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اجلاس ایڈوانٹج آسام دوئم کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح گوہاٹی میں Advantage Assam 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ سربراہ کانفرنس میں ایک افتتاحی اجلاس،  7 وزارتی اجلاس اور 14 موضوعاتی اجلاس شامل ہیں، جن میں 240 نمائشیں پیش کئے جانے کے ساتھ آسام کے درخشاں MSMEs سیکٹر، قومی ارتقاء اور عالمی شراکت داری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیراعظم بہت سی اہم شخصیتوں، سفارتکاروں اور صنعتکاروں کی موجودگی میں آج صبح ساڑھے دَس بجے  Advantage  Assam 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ آسام کے گورنر L.P. Acharya، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما، سربانند سونوال، مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا اور پڑوسی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ 61 سفارتکار بہت سے ملکوں کے کاروباری وفود، صنعتی ماہرین اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو بھی آج Advantage Assam 2.0 سربراہ کانفرنس کے سہ پہر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم سہ پہر میں نئی دلّی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔