آج صبح سویرے نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے Alipurduar ڈویژن میں کوکرا جھار اور Salakati اسٹیشنوں کے درمیان ریل کی پٹریوں کے ایک حصے پر مشتبہ دھماکے سے پٹریوں کو نقصان پہنچا، جس سے ریل گاڑیوں کی خدمات متاثر ہوئیں۔ ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکہ اُس وقت ہوا، جب ایک مال گاڑی مذکورہ سیکشن سے گزر رہی تھی۔ باور کیا جاتا ہے کہ اس کیلئے ایک دھماکہ خیز مادے کا استعمال کیا گیا۔ ریاستی پولیس، ریلوے پروٹیکشن فورس اور انٹلی جنس ایجنسیوں نے تفتیش شروع کردی ہے۔ پٹریوں کو مرمت کرنے کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیا گیا اور معمول کی ریل خدمات بحال کردی گئیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ روٹ پر گشت تیز کردی گئی ہے۔ x
Site Admin | October 23, 2025 3:26 PM
آج صبح سویرے نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے Alipurduar ڈویژن میں کوکرا جھار اور Salakati اسٹیشنوں کے درمیان ریل کی پٹریوں کے ایک حصے پر مشتبہ دھماکے سے پٹریوں کو نقصان پہنچا