December 12, 2025 3:05 PM | Rev. AP-Bus Accident

printer

آج صبح آندھرا پردیش کے Alluri Seetha Ramaraju ضلع میں ہونے والے پرائیویٹ بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

آج صبح آندھرا پردیش کے Alluri Seetha Ramaraju ضلع میں ہونے والے پرائیویٹ بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ اِس حادثے میں 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے وقت اِس بس میں 35 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے۔

معلومات کے مطابق بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور وہ سڑک سے اُتر کر ایک کھائی میں جاگری اور اُلٹ گئی۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب یہ بس Tulasipaka گاؤں کے نزدیک Chinturu-Maredumilli گھاٹ روڈ پر پڑوسی تلنگانہ ریاست کی جانب جارہی تھی۔

مقامی افراد اور پولیس بچاؤ کیلئے جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو Chinturu ایریا اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ شدید طور پر زخمی مسافروں میں سے پانچ افراد کو Bhadrachalam سرکاری اسپتال بھیجا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے بڑی تعداد Chittor اور Tirupati ضلعوں کے رہنے والوں کی تھی، جو یاترا پر جارہے تھے۔

پولیس کے سپرنٹینڈنٹ امت Bardar کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے اِس المناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں سے تعزیت کی اور حکام سے بچاؤ کی جاری کارروائیوں اور متاثرین کیلئے مدد سے متعلق بات چیت کی۔

گورنر ایس عبدل نذیر نے بس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثر ہونے والے افراد کے کنبے کے افراد کے ساتھ دلی تعزیت کی ہے۔