July 29, 2025 2:45 PM

printer

آج شیروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاکہ دنیا بھر میں اُن کے تحفظ کی کوششوں کے تئیں بیداری میں اضافہ کیا جاسکے

آج دنیا بھر میں شیروں کا دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہر سال 29 جولائی کو دنیا بھر میں شیروں کے قدرتی مسکن (رہائش گاہوں) کو محفوظ بنانے اور عوام میں تحفظ کی کوششوں کے لیے شعور کو اجاگر کرنے کے مقصد سے بنایا جاتا ہے۔ شیروں کے عالمی دن کے موقع پر ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے شیروں کے تحفظ میں بھارت کی نمایاں کامیابی کو اجاگر کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب یادو نے اِس بات کا ذکر کیا کہ 58 پناہ گاہوں اور 3 ہزار 682 شیروں کے ساتھ بھارت شیروں کے تحفظ میں دنیا میں ایک مثال بن کر اُبھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیروں کا تحفظ محض اُن کی نسلوں کو بچانا نہیں ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ شیروں کی بڑھتی تعداد جنگلات کی صحت اور اُن کے ماحولیاتی نظام کی علامت بھی ہے، کیونکہ یہ کمیونٹیز کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ جناب یادو نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ شیروں اور اُن کے مسکن کو محفوظ بنانے کے عہد کریں۔
اِس موقع پر نئی دلّی کے نیشنل Zoological پارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصف نے اِس بات پر مزید زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت ملک میں شیروں کی 11 نئی پناہ گاہیں شامل کی گئی ہیں اور اِس کی تعداد، جو 2014 میں 47 تھی، اب بڑھ کر 58 ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت International Big Cat Alliance پر بھی کام کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔