ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آج شام نئی دلّی میں، BJP کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوگی۔ امید ہے کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے کسی امیدوار پر تبادلہئ خیال کیا جائے۔

امید ہے کہ BJP کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ آج نئی دلّی میں پارٹی صدر دفتر میں منعقد ہوگی۔ بورڈ کے سبھی ارکان میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ امید ہے کہ اِس میٹنگ میں نائب صدر جمہوریہ کے انتخابی امیدوار پر بات چیت کی جائے گی۔

اِس مہینے کی 6 تاریخ کو برسرِ اقتدار قومی جمہوری اتحاد NDA کے رہنماؤں نے ایک قرارداد، متفقہ طور پر منظور کی تھی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور BJP صدر جگت پرکاش نڈّا کو، نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے NDA امیدوار کو قطعی شکل دینے کا اختیار دیا گیا تھا۔

NDA کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا سمیت، پارلیمنٹ میں بھرپور اکثریت حاصل ہے۔

نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمعرات تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔×