ہاکی انڈیا لیگ کے کل اوڈیشہ کے راورکیلا میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد طوفانس نے پانچ-چار کی شوٹ آؤٹ جیت کے بعد بونس پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔ اس سے پہلے حیدرآباد طوفانس اور دلّی ایس جی پائیپرس کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ دو-دو کی برابری پر ڈرا ہوگیا تھا۔ حیدرآباد نے اَمن دیپ لاکرا اور Gonzalo Peillat کے پنالٹی کارنرس کی بدولت شروعاتی سبقت حاصل کرلی تھی۔ تاہم دلّی نے بھی دِلراج سنگھ اور Gareth Furlong کے گول کے ذریعہ مقابلے کو برابری پر لاکھڑا کیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ مقررہ وقت کے بعد میچ شوٹ آؤٹ مرحلے میں داخل ہوا، جہاں حیدرآباد نے دلّی کو چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔ ہاکی انڈیا لیگ میں آج راورکیلا میں Shrachi Rarh Bengal Tigers کا مقابلہ Team Gonasika سے ہوگا۔ یہ میچ شام سوا آٹھ بجے شروع ہوگا۔×
Site Admin | January 1, 2025 3:07 PM
آج شام راورکیلا میں ہاکی انڈیا لیگ کے تحت Shrachi Rarh بنگال ٹائیگرس کا مقابلہTeam Gonasika سے ہوگا