بہار کے راجگیر میں آج شام ایشیا کپ ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم تین مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے اور آج اس کا سامنا پچھلی بار کے چمپئن کوریا سے ہوگا۔
موجودہ ایشیا کپ ہاکی چمپئن شپ میں بھارتی ٹیم نے اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ سپر فور مرحلے میں بھارت نے ملیشیا اور چین کو ہراکر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔
کپتان ہرمن پریت سنگھ کی زیر کمان بھارتی ٹیم نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ آٹھ سال کے وقفے کے بعد وہ ایشیا کپ ٹائٹل کے لیے ایک مضبوط دعویدار ہے۔
آج ہی تیسرے مقام کے لیے شام پانچ بجے ملیشیا اور چین کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
Site Admin | September 7, 2025 2:57 PM
آج شام راجگیر میں ایشیا کپ ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی