ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 1, 2025 9:22 AM | IPL Cricket

printer

آج شام احمد آباد میں، دوسرے کوالیفائر میں پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس کا مقابلہ پنجاب کنگس سے ہوگا۔

IPL  ٹی ٹوئنٹی میں آج شام احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دوسرے کوالیفائر میچ میں پانچ بار کی چیمپئن  ممبئی انڈینس کا مقابلہ پنجاب کنگس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پنجاب کو، جو 6 وکٹ سے رائل چیلنجرس بنگلورو سے پہلے کوالیفائر میں ہار گئی تھی، پوائنٹ کے اعتبار سے چوٹی کے دوسرے مقام پر آنے کی وجہ سے فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع حاصل ہوا ہے۔

دوسری جانب پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس جمعہ کو Eliminator میں گجرات ٹائٹنس کو 20 رن سے ہرانے کے بعد کوالیفائر میں پہنچی ہے۔ لیگ مرحلے میں اُسے چوتھا مقام حاصل ہوا تھا۔

آج رات جو کوئی بھی ٹیم میچ جیتے گی، وہ اِسی مقام پر منگل کو فائنل میں بنگلورو سے مقابلہ کرے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں