آج سے پورے ملک میں Vigilance بیداری ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ اِس کا مقصد عوامی زندگی میں دیانتداری کو فروغ دینا اور معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔ اِس مرتبہ اِس ہفتے کا موضوع ہے: ”Vigilance اور ہماری مشترکہ ذمہ داری“۔
اِس موقع پر مختلف وزارتوں، محکموں، سرکاری ملکیت کے اداروں، بینکوں اور سبھی دیگر اداروں میں سرکاری عہدیداروں اور اہلکاروں کے عہد کے ساتھ Vigilance ہفتے کا آغاز ہوا۔ مرکزی Vigilance کمشنر پروین کمار سریواستو اور Vigilance کمشنر اے ایس راجیو نے اِس موقع پر نئی دلی میں مرکزی Vigilance کمیشن میں عہدیداروں کو حلف دلایا۔
اِس ہفتے کے دوران کرپٹ طور طریقوں کے خلاف بیداری پیدا کرنے کیلئے کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔
ہر سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں Vigilance بیداری ہفتہ منایا جاتا ہے، جس میں بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یومِ پیدائش بھی آتا ہے۔x