December 18, 2025 3:22 PM

printer

آج سے پوری دلّی میں پیٹرول پمپ اُن گاڑیوں کو ایندھن نہیں دے رہے ہیں، جن کے پاس PUC سرٹیفکیٹ نہیں ہے

آج سے پوری دلّی میں پیٹرول پمپ اُن گاڑیوں کو ایندھن نہیں دے رہے ہیں، جن کے پاس PUC سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ کیمروں کے ذریعے PUC کی عمل درآمد پر نظر رکھی جارہی ہے۔ دلّی سرکار نے، دلّی میں تعمیرات کا سامان لانے والے ٹرکوں پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ اِس کے علاوہ، دلّی سے باہر کی اُن گاڑیوں کو بھی آج سے قومی راجدھانی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو BS6 زمرے سے نیچے آتی ہیں۔ x