ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آج سکھوں کے نویں گرو، گرو تیغ بہادر صاحب جی کا  پرکاش Purb ہے۔

آج سکھوں کے نویں گرو، گرو تیغ بہادر صاحب جی کا  پرکاش Purb ہے۔ وہ 1621 میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے اور چھٹے سِکھ گرو، سری گرو ہرگوبند صاحب جی کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ گرو تیغ بہادر جی کو ایک اصول پسند اور نِڈر مجاہد کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ ایک اعلیٰ روحانی اسکالر اور شاعر بھی تھے۔ اس موقع پر پنجاب میں مختلف مقامات پر نگر کیرتن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں عقیدتمند ارداس اور پوِتر Gurbani کا پاٹھ سننے کے لیے گرودواروں میں جا رہے ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V/C – Rajesh Bali

ہند دی چادر – سری گرو تیغ بہادر۔ اُنہیں اپنی دلیری اور اورنگ زیب کے دورِ حکومت میں ہندوؤں کی مذہبی آزادی کا تحفظ کرنے میں قربانی کیلئے ’ہند دی چادر‘ کہا جاتا ہے۔ Sachkhand Sri Harmandir Sahib کے بڑے گرنتھی، گیانی Raghbir Singh نے پرکاش پَرب پر سبھی لوگوں کو مبارکباد دی ہے اور سری گرو تیغ بہادر جی کے دکھائے گئے راستے پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ آج گرو جی کی جائے پیدائش، گرودوارہ Guru ke Mahal میں سری اکھنڈ پاٹھ صاحب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سری ہرمندر صاحب، سری اکال تخت صاحب اور گرودوارہ بابا اٹل رائے صاحب میں گرو صاحبان سے وابستہ انمول جواہرات اور دیگر اشیاء صبح 9 بجے سے دن میں 12 بجے تک نمائش کے لیے رکھی جائیں گی، تاکہ عقیدتمند اُن کی ایک جھلک پا سکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں