May 15, 2025 4:02 PM

printer

آج سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے قانون کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر 20 مئی کو غور کرے گی۔

آج سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے قانون کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر کوئی عبوری ریلیف دینے کے سوال پر وہ 20 مئی کو غور کرے گی۔ چیف جسٹس B R Gavai اور جسٹس Augustine George Masih پر مشتمل بینچ نے وکیل کپل سبل اور سالیسیٹر جنرل تُشار مہتا سے کہا ہے کہ وہ 19 مئی تک اپنے مختصر تحریری دلائل داخل کریں۔ کپل سبل اِس معاملے میں اِس قانون کو چیلنج کرنے والوں کی پیروی کررہے ہیں، جبکہ سالیسیٹر جنرل تُشار مہتا سرکار کی نمائندگی کررہے ہیں۔ بینچ نے یہ بھی کہا کہ جب اس معاملے کی 20 مئی کو سماعت کی جائے گی تو وہ 1995 کے وقف قانون کی دفعات پر کسی امتناع پر غور نہیں کرے گی۔ سابق چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ اِس معاملے کی سماعت کررہی تھی، جو 13 مئی کو سبکدوش ہوگئے ہیں اور اب یہ معاملہ چیف جسٹس Gavai کی سربراہی والی بینچ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت نے 25 اپریل کو ابتدائی حلف نامہ داخل کیا تھا اور اس میں 2025 کے وقف ترمیمی قانون کا دفاع کیا گیا تھا اور عدالت کے کسی بھی حکمِ امتناع کی مخالفت کی گئی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔