آج سپریم کورٹ نے دلّی میں بہت چھوٹے بچوں پر آوارہ کتوں کی جانب سے بڑھتے خطرناک حملوں کو اجاگر کرتی ہوئی ایک نیوز رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے۔ عدالت اعلی نے ایک تحریری درخواست درج کی ہے، جس میں خاص طور سے بہت چھوٹے بچوں، بچوں اور بزرگ افراد کو اُن آوارہ کتوں سے لاحق بڑھتے خطرات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جنہیں ٹیکے نہیں لگے ہیں اور اِن لوگوں کو Rabies کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اِس صورتحال کو بہت زیادہ تشویش ناک قرار دیتے ہوئے جسٹس جے بی پردیوالا نے کہا کہ نیوز رپورٹ میں ایسے حقائق تھے، جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ اُن کہ ہمراہ دو ججوں کی بینچ میں جسٹس آر مہادیون بھی تھے۔ بینچ نے اِس معاملے کو متعلقہ نیوز رپورٹ کے ساتھ بھارت کے چیف جسٹس بی آر گوئی کے سامنے مناسب احکامات کے لیے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Site Admin | July 28, 2025 2:41 PM
آج سپریم کورٹ نے دلّی میں بہت چھوٹے بچوں پر آوارہ کتوں کی جانب سے بڑھتے خطرناک حملوں کو اجاگر کرتی ہوئی ایک نیوز رپورٹ پر از خود نوٹس لیا ہے