آج سرکاری نشریات کا دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 12 نومبر کو ریڈیو کے ذریعے بابائے قوم اور مجاہد آزادی مہاتما گاندھی کے تاریخی خطاب کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

آج سرکاری نشریات کا دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 12 نومبر کو ریڈیو کے ذریعے بابائے قوم اور مجاہد آزادی مہاتما گاندھی کے تاریخی خطاب کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

سال 1947 میں آج ہی کے دن نئی دلّی میں واقع براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے پہلا اور واحد دورہ کیا تھا۔ گاندھی جی نے دیوالی کے موقعے پر اپنے خصوصی نشریے میں پاکستان سے نقل مکانی کرنے کے بعد کروکشیتر میں رہائش پذیر افراد سے خطاب کیا۔ مہاتما گاندھی نے ریڈیو کو غیر معمولی طاقت کی مثال قرار دیا۔

اِس کے بعد برلا ہاؤس میں جناب گاندھی کی روزانہ کی پرارتھنا سبھائیں ریکارڈ کی جانے لگیں اور یہ ریکارڈنگس آج بھی پرسار بھارتی آرکائیوز میں محفوظ ہیں۔ سال 2000 میں اُس وقت کی اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزیر سشما سوراج نے 12 نومبر کو عوامی نشریاتی دن منانے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد سے آکاشوانی ہر سال اس دن خصوصی پروگرام نشر کرتا ہے اور تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔