ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا 100 یومِ پیدائش ہے۔ اِس دن کو اچھی حکمرانی کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا 100 یومِ پیدائش ہے۔ اِس دن کو اچھی حکمرانی کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ آج قومی راجدھانی میں جناب واجپئی کی سمادھی ’سَدَیو اٹل‘ پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اُن کی زندگی کے سفر ایک رپورٹ

V/C Anupam

آنجہانی اٹل بہاری واجپئی 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔  وہ ایک زبردست مقرر، مصنف اور شاعر تھے۔ وہ بے لوث سماجی خدمات گار اور صحافی بھی تھے، اور اِن سب سے بڑھ کر وہ رہنماؤں کے رہنما تھے۔ وہ تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے۔ انہوں نے ترقی پسندانہ اقتصادی پالیسز اختیار کیں، بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ بڑے پیمانے پر شروع کیے اور دیہی علاقوں میں قومی شاہراہوں اور سڑکوں کو ترقی دی۔ اُن کی دانشمندانہ پالیسیوں میں، آزاد بھارت کی تاریخ میں لگاتار ترقی کے سب سے طویل عرصے کا آغاز ہوا۔ اُن کی قیادت میں ہی بھارت نے 1998 میں پوکھرن-دوئم نیوکلیائی تجربات کیے اور ایک نیوکلیائی ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ وہ چار دہائیوں تک پارلیمنٹ ممبر رہے۔

وزیر خارجہ کے طور پر اٹل بہاری واجپئی ایسی پہلی شخصیت تھے، جنہوں 1977 میں اقوام متحدہ میں ہندی میں تقریر کی تھی۔ اُنہیں 2015 میں، بھارت کے اعلیٰ ترین سوِل اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ BJP کی اِس قدآور شخصیت نے 16 اگست 2018 کو آخری سانس لیا تھا اور اپنی اقدار اور روایات کو ملک کے عوام کے لیے نقشِ راہ کے طور پر  چھوڑا تھا۔