ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 28, 2025 2:52 PM | NATIONAL SCIENCE DAY

printer

آج سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔

آج ملک بھر میں سائنس کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ اِس دن ہر سال 28 فروری کو رَمن ایفکٹ کی دریافت کی یاد تازہ کی جاتی ہے۔ یہ دریافت ممتاز سائنسداں سَرسی وی رَمن نے کی تھی۔ اُنہیں اِس عظیم دریافت پر 1930 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ سائنس کے قومی دن کے موقعے پر، پورے ملک میں سائنس سے متعلق، مواصلات کی موضوعاتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اِس موقعے پر ہر ایک کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سائنس اور معلومات سے، ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ سائنس اور اختراع کو مقبول بنانے اور ایک وِکست بھارت کی تعمیر میں سائنس کو فروغ دینے میں تعاون کرے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ ملک، چندریان تین، شمسی مشن اور حال ہی میں کئے گئے Space Docking تجرباتی مشن SpaDeX جیسے مشنوں کے ذریعے دنیا کو اپنی صلاحیتیں منوانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات سائنس کے، 2025 کے قومی دن کے موقعے پر نئی دلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس دن کا موضوع ہے: ”ایک وِکست بھارت کیلئے سائنس اور اختراع کے میدان میں عالمی قیادت کیلئے بھارت کی نوجوانوں کو بااختیار بنانا“۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اِس موضوع کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اُن کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور وہ عالمی سطح پر ایک رول ادا کرسکیں اُنہیں اِس کا اہل بنانے کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔