مردوں کی ICC چمپئنز ٹرافی کرکٹ میں کَل رات راولپنڈی میں گروپ- اے کے میچ میں نیوزیلینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ اس جیت سے نیوزیلینڈ، بھارت کے ساتھ گروپ-اے میں سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اب نیوزیلینڈ اور بھارت کے گروپ-اے میں دو کامیابیوں کے ساتھ چار-چار پوائنٹس ہیں۔ بنگلہ دیش اور موجودہ چمپئن پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے دونوں میچ ہار گئی ہیں۔آج راولپنڈی میں گروپ-بی کے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے سے شروع ہوگا۔×
Site Admin | February 25, 2025 2:44 PM
آج راولپنڈی میں ICC چمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ آسٹریلیا کا سامنا کرے گی