December 11, 2025 3:23 PM

printer

آج راجیہ سبھا نے دیپاولی کو یونیسکو کے اہم ثقافتی وِرثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کی ستائش کی۔

آج راجیہ سبھا نے دیپاولی کو یونیسکو کے اہم ثقافتی وِرثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کی ستائش کی۔ راجیہ سبھا کے صدر نشیں سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ یہ لمحہ ملک کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک تہوار نہیں بلکہ اندھیرے پر روشنی اور لاعلمی پر علم کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی 16 ویں شمولیت سے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس حصولیابی سے لوگوں کو اس کے تحفظ اور فروغ کی خاطر تحریک حاصل ہوگی اور وہ ایک نئے عہد کے ساتھ ملک کی مالا مال وراثت اور روایت کا جشن منائیں گے۔

S/B Shairman CP Radha Krishanan

روشنیوں کے تہوار دیپاولی کو 8 سے 13 دسمبر 2025 کے دوران نئی دلّی کے لال قلعہ میں یونیسکو کی 20ویں بین حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں یونیسکو کے معروف ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں یہ 16 واں بھارتی عنصر ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی کو یونیسکو کی جانب سے شامل کئے جانے کا یہ کہتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار بھارتی ثقافت اور جذبات سے وابستہ ہے اور یہ ہماری تہذیب کی روح کی عکاسی کرتا ہے۔×