اولمپک تیراک Srihari Nataraj اور مشہور تیرانداز بھجن کور سمیت تقریباً 5 ہزار ایتھلیٹس، آج راجستھان میں شروع ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔
اِس سالانہ گیمز میں، 230 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے ایتھلیٹس 24 مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے، جو جے پور، اُدے پور، جودھ پور، کوٹہ، اجمیر، بھرت پور اور بیکانیر میں منعقد ہوں گے۔×