March 8, 2025 2:54 PM

printer

آج دنیا بھر میں خواتین کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔

آج دنیا بھر میں خواتین کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ خواتین کا بین الاقوامی دن، خواتین کی حصولیابیوں اور ملک اور معاشرے کے تئیں ان کے منفرد تعاون کا اعتراف کرنے کا موقع ہے۔ محترمہ مرمو نے ملک کے عوام پر زور دیا کہ وہ خواتین کے سفر میں ان کی معاونت کا عزم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی محروم نہ رہ پائے۔

اپنے پیغام میں، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ خواتین، معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو اپنے لچکدار رویئے، لگن اور قیادت سے کایا پلٹ کردینے والی تبدیلی لاتی ہیں۔ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی خواتین کے سامنے سرِ تسلیم خم کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ ہمیشہ خواتین کو باختیار بنانے کیلئے کام کیا ہیے۔ اِس سے پہلے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں جناب مودی نے پورے بھارت کی خواتین کی حوصلہ افزائی کی تھی کہ وہ ’نمو ایپ اوپن فورم‘ پر اپنی زندگی کے سفر سے متعلق ترغیب فراہم کرنے والی داستانیں بیان کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔