August 10, 2025 9:27 AM | Guj.World Lion Day

printer

آج دنیا بھر میں ببّر شیر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ گجرات ایشیائی ببّر شیر کے تحفظ میں اہم سنگِ میل طے کر رہا ہے۔

آج دنیا بھر میں ببّر شیر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ گجرات ایشیائی ببّر شیر کے تحفظ میں اہم سنگِ میل طے کر رہا ہے۔ پوربندر کے نزدیک بردا وائلڈ لائف سینکچری ماحولیات کی بحالی اور کمیونٹی پر مبنی ترقی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے۔ 2025 گجرات کے ببّر شیروں کی آبادی کے شمار میں ریاست میں 891 ببر شیر موجود ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔ نیز بردا گیر علاوہ ببر شیروں کا اہم قدرتی مسکن بن گیا ہے۔

ایک زمانے میں ببر شیروں کا دوسرا قدرتی مسکن کہی جانے والی بردا وائلڈ لائف سینکچری اب 17 ببر شیروں اور 25 تیندوؤں کا مسکن ہے۔ جس سے ماحولیات کی بحالی اور سائنسی بندوبست پر مبنی برسوں پر مشتمل کوشش کی عکاسی ہوتی ہے۔

محکمہئ جنگلات کے ذریعے ریڈیو کالر اور ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ببر شیروں کے تحفظ کو مزید موثر بنایا ہے۔ اس کے کمیونٹی شراکت داری خاص طور پر مقامی دیہی برادری Maldhari نے ببر شیروں کے تحفظ کو حقیقی معنی میں شمولیت پر مبنی اور شہریوں پر مرکوز بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ سیاحوں کے لیے سہولیات جیسے پارکنگ، لاؤنج اور صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات سے سہولت اور رسائی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں ماحولیات کے لیے سازگار سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔

اس وقت گجرات میں 891 ببر شیر ہیں جن میں سے آدھے سے زیادہ تعداد Gir کے باہر پراجکٹ Lion کے مسکن ہیں، توسیع سے پائیدار وائلڈ لائف بندوبست میں ایک نیا معیار قائم ہوا ہے۔ آج یہ سینکچری بھارت کے متوازن ترقی کے نظریے ”وکاس بھی، وراثت بھی، کی مثال پیش کرتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔