January 22, 2026 3:14 PM

printer

آج دلّی کی ایک عدالت نے کانگریس کے پارلیمنٹ کے سابق ممبر سَجّن کمار کو 1984 کے سِکھ مخالف فسادات کے دوران راجدھانی دلّی میں جَنک پوری اور وِکاس پوری علاقوں میں تشدد بھڑکانے سے وابستہ مقدمے سے بَری کردیا ہے

آج دلّی کی ایک عدالت نے کانگریس کے پارلیمنٹ کے سابق ممبر سَجّن کمار کو 1984 کے سِکھ مخالف فسادات کے دوران راجدھانی دلّی میں جَنک پوری اور وِکاس پوری علاقوں میں تشدد بھڑکانے سے وابستہ مقدمے سے بَری کردیا ہے۔ خصوصی جج Dig Vinay Singh نے 78 سالہ کمار کو بَری کرنے کا مختصر حکم دیا۔ اگست 2023 میں ایک عدالت نے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ پر فسادات کیلئے اُکسانے اور مخاصمت کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا تھا، جبکہ انہیں قتل اور مجرمانہ سازش کے الزامات سے بری کردیا تھا۔x