آج خودکشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 7 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جرائم کے ریکارڈ سے متعلق قومی بیورو کے اعداد وشمار کے مطابق 2017 اور 2022 کے درمیان بھارت میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔
ملک میں پدوچیری خودکشی کے واقعات کے اعتبار سے تیسرے مقام پر ہے اور وہاں خودکشی کی شرح 26 اعشاریہ تین فیصد ہے۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے ذہنی صحت پروگرام کے افسر بالَن نے بتایا ہے کہ محکمہئ صحت کی جانب سے بیداری کی لگاتار کوششوں کی بدولت گزشتہ تین سال میں پدوچیری میں خودکشی کے واقعات میں گراوٹ آئی ہے۔
Site Admin | September 10, 2025 2:57 PM
آج خودکشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 7 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوتی ہے
