آج جے پور میں ترنگا یاترا نکال کر آپریشن سندور کی کامیابی منائی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما نے یاترا کی قیادت کی، جو تاریخی Albart ہال سے شروع ہوکر پرانے شہر میں Badi Chaupar جاکر ختم ہوئی۔ BJP کے بہت سے رہنما، ریاستی وزارتی کونسل کے ممبر، روحانی پیشوا، آزمودہ کار فوجی، NCC کے کیڈٹس اور مختلف کاروباری اور سماجی تنظیموں کے ارکان اِس یاترا میں شامل ہوئے۔ یاترا کے شروع ہونے کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے آپریشن سندور میں نہایت جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی عزت افزائی کیلئے ترنگا یاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ BJP کے ریاستی صدر مدن راٹھور نے کہا کہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کے بلاکوں میں اِس یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ x
Site Admin | May 15, 2025 4:03 PM
آج جے پور میں ترنگا یاترا نکال کر آپریشن سندور کی کامیابی منائی گئی۔
